(تحریر سکندر ملک )
کسی بھی سرکاری محکمے کا کوئی بھی افیسر عوام کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، لیکن افسوس کہ بعض اوقات یہ کردار ادا نہیں کیا جاتا۔ کسی بھی سرکاری محکمے میں شکایات سننا اور ان کا ازالہ کرنا کسی بھی محکمےکی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
اگر شکایات سننے والا افسر ہی سخت رویہ اختیار کر لے اور عوام کی بات سننے کے بجائے انہیں نظر انداز کرے تو عام آدمی انصاف کے لیے کہاں جائے؟
سرکاری افسران کی تنخواہیں عوام کے ٹیکسوں سے ادا کی جاتی ہیں، اس لیے ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے سنیں، انہیں ریکارڈ کریں اور میرٹ پر ان کا ازالہ کریں۔ ایک ذمہ دار افسر کا فرض ہے کہ وہ عوام کے اعتماد کو برقرار رکھے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔شکریہ
