وزیر آباد شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی اپنی دکانوں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں

Spread the love


(تحریر سکندر ملک)
وزیراباد شہر : حکومت پنجاب مسلم لیگ نون ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ اور مسلم لیگ نون ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ کی کوشش کاوش سے کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی اپنی دکانوں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، تاکہ شہر کی بدلتی ہوئی شکل مزید دلکش نظر آئے۔ بازاروں میں دکانوں کی نئی ڈیکوریشن، رنگ و روغن اور جدید انداز میں سجاوٹ سے نہ صرف کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سرکاری ترقیاتی کاموں کے ساتھ نجی سطح پر بھی خوبصورتی اور صفائی کا خیال رکھا جائے تو شہر کا مجموعی حسن مزید نکھر کر سامنے آتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور دکانداروں کے تعاون سے وزیراباد شہر ایک جدید، صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بن کر ابھرے گا، جو مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ آنے والے مہمانوں پر بھی خوشگوار تاثر چھوڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں