(تحریر سکندر ملک )
آج ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ھے کہ ہم نے برائی کو برائی سمجھنا چھوڑ دیا ھے۔ جھوٹ، دھوکہ، حسد، منافقت اور دوسروں کی عزت اچھالنا معمول بنتا جا رہا ھے۔ لوگ دوسروں کی غلطیاں تلاش کرنے میں مصروف ہیں، مگر اپنے گریبان میں جھانکنے کی فرصت کسی کے پاس نہیں۔
ہم عزت کی بات کرتے ہیں، لیکن دوسروں کی عزت پامال کرتے ہیں۔ ہم محبت کا درس دیتے ہیں، مگر دلوں میں نفرتیں پالتے ہیں۔ ہم سچائی کے دعوے کرتے ہیں، مگر فائدے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔
یاد رکھیں، معاشرہ صرف حکومتوں سے نہیں بلکہ ہماری سوچ، کردار اور اعمال سے بنتا ھے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بہتر ہو تو ہمیں خود بہتر بننا ہوگا۔ کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کریں، کسی کا دل نہ دکھائیں، حق کا ساتھ دیں اور ظلم کے سامنے خاموش نہ رہیں۔اپس میں پیار و محبت کی فضاء کو قائم رکھنے کی کوشش کریں۔
برائی کو ختم کرنے کا آغاز دوسروں سے نہیں، اپنے آپ سے کریں۔
