جہلم جی پی او چوک میں ٹھیکیدار کا ساتھی سمیت رکشہ ڈرائیور پرحملہ رکشہ ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم جی پی او چوک میں ٹھیکیدار کا ساتھی سمیت رکشہ ڈرائیور پرحملہ،تشدد سے رکشہ ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا، رکشہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا، تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک میں ٹول ٹیکس وصولی کے لئے موجود ٹھیکیدار منظور حسین اس کے ساتھی عباس نے رکشہ ڈرائیور قیصر کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے تشدد شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں قیصر نامی رکشہ ڈرائیور کا کان ضائع ہو گیاجسے فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، سرجن ڈاکٹر نے طویل جدو جہد کے بعد رکشہ ڈرائیور کا کٹا ہوا کان سرجری کرکے دوبارہ جوڑ دیا، دوسری جانب پولیس نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے والے ٹھیکیدار کے ساتھی عباس کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرکے ٹھیکیدار اور اس کے ساتھی کے خلاف میرٹ پر کارروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں