جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم بدلتا موسم خشک سردی، ہواء میں خنکی، نزلے، کھانسی، بخار اور گلے کی خرابی کیساتھ ساتھ آنکھوں میں جلن کا موجب بن رہا ہے،اس وقت ہسپتال میں کھانسی، نزلہ، زکام، بخار اور گلے کی خرابی کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنااضافہ ہو چکا ہے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ان امراض سے بچا جاسکتا ہے یہ موسمی بیماریاں ہیں جن پر احتیاطی تدابیر سے انسان خود قابو پاسکتا ہے بدلتے موسم میں ٹھنڈی بوتل، قلفی، آئسکریم، کھٹی میٹھی اشیا کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے، انڈے، مچھلی، مرغی کا گوشت اور ڈرائی فروٹ کا استعمال زیادہ کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
