ساہیوال آصف ندیم چیچہ وطنی : پولیس تھانہ سٹی نے کراچی سے گرفتار کئے گئے اشتہاری ملزم انور حنیف کو عدالت میں پیش کر دیا ۔اور قتل کے مقدمہ کی تفتیش کے لئے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لبیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم انور حنیف نے 3 اکتوبر سنہ 2020 کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں گھس کر زیر علاج زخمی نوجوان ثاقب اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور قتل کرنے کے بعد کراچی میں جا کر روپوش ہو گیا تھا ۔پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کو بھی جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا۔پولیس تھانہ سٹی کے مطابق ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ، گاڑی اور دیگر چیزوں کی ریکوری کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا
