جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)تھانہ دینہ کے علاقہ سے پانی والی موٹریں چوری کرنے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار، موٹریں برآمد،تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی کالا گجراں کا عملہ معمول کی گشت پرموجود تھا کہ لوڈر رکشہ جس میں پانی والی موٹریں موجود تھیں ناکہ پر موجود عملے نے تفتیش کی تو ڈھوک حیات بخش کھرالہ کا رہائشی محمد زبیر اقبال ولد مظفر اقبال گجر کے رکشہ سے پانی والی موٹر یں برآمد ہوئیں جس پر پولیس نے زیر دفعہ 457/380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، گرفتار ملزم سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔
