
جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے کرونا ٹائیگرز فورس تشکیل دی ہے تاکہ وہ کرونا کے علا وہ دیگر معاملات میں انتظامیہ کی معاونت کرسکے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمدنے آج ضلع کونسل ہال میں ٹائیگر فورس کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبرڈی ایف او سدھیر مغل،شیخ احمد،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو،ایس ڈی ایف او وقاص شاہ، ڈی او سول ڈیفنس، ریونیو افسران سمیت ضلع بھرسے تعلق رکھنے والے کورونا ریلیف ٹائیگرز موجود تھے۔اے سی جہلم نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کورونا ریلیف ٹائیگرز کو ہدایت کی کہ جو کام بھی آ پ کے ذمہ لگایا جائے اسے بھر پور محنت سے ادا کریں تاکہ لوگوں کو ایک تبدیلی نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے تاکہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں میں تعریفی اسناد و شیلڈز تقسیم کی گئیں۔