پیر سید مستان شاہ باچا کی چوتھی برسی کی تقریب تمبرپورہ شریف میں منعقد کی گئی۔

Spread the love

جس میں سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ، ممتاز تاجر حاجی اکرام اللہ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر طریقت رہبر شریعت مرحوم حضرت پیر سید مستان شاہ بادشاہ کی چوتھی برسی کی تقریب تمبر پورہ شریف میں منقعد کی گیی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبر پختون خواہ کے معروف و مقبول عالم دین و روحانی شخصیت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید مستان شاہ باچا سرکار المعروف حق بابا کا چوتھی برسی کی تقریب تمبرپورہ شریف پشاور میں منعقد کی گیی جس میں روحانی شخصیت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ موتیوں والی سرکار، حاجی ہدایت اللہ خان مرکزی سیکرٹری مالیات عوامی نیشنل پارٹی اور سابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور بین الاقوامی ممتاز کاروباری شخصیت حاجی اکرام اللہ خان، سید صابر شاہ، پولیس افسران، کاروباری شخصیات اور دیگر مریدین اور عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ اور پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے برسی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار دوجہان محمد رسوال اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہم مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کرتے قرآن مجید اور صحابہ کرام کی شان میں بھی کسی قسم کی گستاخی خاکے ہم برداشت نہیں کر سکتے ہم مسلمان ایک ہے انہوں نے کہا کہ اگر اپنے اقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہمارے جانیں بھی چلی جائے تو ہمیں کوئی پروا نہیں اس موقع پر حاجی ہدایت اللہ خان، ممتاز کاروباری شخصیت حاجی اکرام اللہ خان، اور سید صابر شاہ نے حضرت علامہ پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں فرانس میں پیغمبر پاک کی شان میں گستاخی اور خاکوں کی بھی پرزور مذمت کی اور پیر سید مستان شاہ باچا سرکار المعروف حق بابا کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم پیر سید مستان شاہ باچا کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں