ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کا مختلف سرکاری دفاتر کااچانک دورہ

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 23 نومبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کا مختلف سرکاری دفاتر کااچانک دورہ،ای خدمت مرکز،پی ایچ اے آفس اور سول ڈیفنس آفس گئے اور ای خدمت مرکز میں عوام کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کی تفصیلی جائز ہ لیا، پی ایچ اے آفس میں کسی آفیسر کی عدم موجودگی کا نوٹس،حالات کا ر پر ناراضگی کا اظہار،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا،سب سے پہلے ای خدمت مرکز گئے جہاں مینجر مدثر منظور نے انہیں مرکز کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی -ڈپٹی کمشنر فرد کے اجراء کے کاؤنٹر اور بنک آف پنجاب کے ای سٹیمپ کاؤنٹر پر بھی گئے اور کام کا جائزہ لیا -انہو ں نے عملے کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین سے کورونا ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کروائی جائے -مینجر مدثر منظور نے بتایا کہ فرد کاؤنٹر پر روزانہ 80 سے100افراد خدمات حاصل کر رہے ہیں جہاں صرف ایک اہلکار کی ڈیوٹی ہے جس پر عوام کو انتظار کی زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ایک اور اہلکار کے تعین کی یقین دہانی کے ساتھ نادرا کے کاؤنٹر کے جلد اجراء ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد ای خدمت مرکز سے مستفید ہو سکیں -انہو ں نے ای خدمت مرکز میں صفائی کی صورتحال اور عملے کے روپے پر اطمینان کا اظہار کیا -بعد ازاں ڈپٹی کمشنر پی ایچ اے آفس گئے جہاں کوئی آفیسر موجود نہ تھا -انہو ں نے ادارے کے معاملات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور افسران کی غیر موجودگی پر ان کی جواب طلبی کے احکامات جاری کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں