ساہیوال (آصف ندیم )پنجاب حکومت کی طرف سے ساہیوال شہر میں انٹر میڈیٹ ایمپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت واٹر سپلائی منصوبے کے ٹھیکے پر دستخطوں کی تقریب 25 نومبر کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ہو گی جس پر 2ارب روپے خرچ ہونگے -یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمشنر آفس عابد عنایت شیخ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -منصوبے کے تحت شہر کی تمام واٹر سپلائی لائنیں تبدیلی کی جائیں گے،اضافی ٹیوب ویل تعمیر ہونگے اور 10مزید واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے جائیں گے جس سے شہریوں کو اگلے 30سال تک پینے کے صاف پانی کی سہولت ممکن بنائی جائے گی -یہ منصوبہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے شروع کیا جا رہا ہے جس میں سیوریج کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
