پشاور انتظامیہ لاک ڈاون کے دوران دودھ اور دہی کے دکانیں کھلی رکھیں۔آصف اعوان

Spread the love

ایسوسی ایشن صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ہے ہر قسم تعاون کیا جائے گا۔صدر لائیو اسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

پشاور(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر خیبر پختون خواہ آصف اعوان نے کہا کہ پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران دودھ اور دہی کے دکانیں پشاور اانتظامیہ کھلی رکھیں کیونکہ یہ نازک اشیاء ہے جلد خراب ہو جاتی ہے اور دوسری طرف طاقتور ہے کرونا وائرس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہے ڈھیری سیکٹر کو بچانا ہوگا انہوں نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر نے بھی تباہی مچھا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ہے ہر قسم تعاون کیا جائے گا پشاور سمیت خیر پختونخوا کے تمام اضلاع میں دودھ اور دہی کی دوکانیں 24 گھنٹے کھلی رکھی جائیں تا کہ عوام کو خالص دودھ میسر ہو حکومت دھیری سیکٹر کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور گزشتہ کرونا اور موجود لاک ڈاؤن کیوجہ سے فارمرز کا کافی نقصان ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ مارمز کیلئے خصوصی ریلیف پیکج تیار کریں بلکہ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالم زیب نے پروپوزل جمع کر رکھا ہے لیکن ابھی تک کوئی عمل درآمد نہيں کیا گیا گزشتہ روز لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر آصف اعوان،افتخار احمد چمکنی، میڈم ثریّا شہاب، خانزادہ احمد کمال نورالوہاب، سید عبد الرووف شاہ کامران خان نے شرکت کی انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیری فارمرز کے لئے ایک خصوصی ریلیف پیکج تیار کریں اور جلد از جلد ان کو بغیر سود قرضے فراہم کیے جائے تا کہ فارمرز بھی خوشحال ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں