پشاور میں لائیو اسٹاک زراعت اینڈ فشریز ایکسپو 2020 کو عارضی طور پر کرونا کی وجہ سے مخر کر دیا گیا ہے۔

Spread the love

لائیو اسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کرونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے 9 اور 10 دسمبر کو شاہی کلب پشاور میں اپنی سالانہ ایکسپو عارضی طور پر منسوخ کر دی۔

پشاور(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں لائیو سٹاک زراعت اینڈ فشریز ایکسپو 2020 کو عارضی طور پر کرونا کی وجہ سے مخر کر دیا گیا ہے لائیو سٹاک فارمرز ویلفئیر ایسوسی ایشن نے موجودہ حالات میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظاميہ کے ساتھ تعاون اور کرونا وائرس کی دوسری لہرکی وجہ سے 9 اور 10 دسمبر کو شاہی کلب پشاور میں اپنی سالانہ ایکسپو عارضی طور پر منسوخ کر دی اب یہ ایکسپو 3 اور 4 مارچ 2021 کو پشاور میں منعقد کیا جاۓ گا ہم عوام اپنے فارمرز اور صوبائی حکومت اور انتظاميہ کو آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہتے ہیں آصف اعوان صوبائی صدر،
اس سلسلے میں لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ سیکرٹریٹ میں صدر آصف اعوان کی صدرارت میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں میڈم ثریا شہاب، نور الوہاب ،کامران خان ۔ چارسدہ سے اعظم خان، افتخار آچینی، فواد خان پھندو، نوشہرہ سے اقبال حاجی صاحب، مردان سےکمال خان، بہادر خان اسرار خان، تلاوت خان کبیر خان۔افتخار چمکنی۔مانسہرہ سے پرویز صاحب۔سوات سے عمران صاحب ۔ڈی آئی خان اسلم صاحب اور دیگر سینئر ممبران نے شرکت کی ۔ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہماری ایکسپو نئی مقرر کردہ تاریخ پر انشااللہ شایان شان طریقے سے ہوگی ایسوسی ایشن نے تمام تر انتظامات مکمل کر رکھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں