میر ظفراللہ خان جمالی بہت اچھے اور نفیس صاف ستھرے انسان تھے چوہدری پرویز الہی
یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم و مرکزی قائد مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اچھے اور ایماندار سیاستدان سے محروم ہو گیا سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی بہت ہی اچھے اور نفیس انسان تھے مسلم لیگ میں ایک باعزت مقام رکھتے ہیں میر ظفراللہ خان جمالی صوبہ بلوچستان میں بھی اعلی مقام کے رہنما تھے مسلم لیگ ق کے مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی میر ظفر اللہ خان جمالی کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین