حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پارک ہوٹل کا کچن اور COVID-19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکارکوئی میں نجی سکو ل کو سیل کردیا گیا، حفظان صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہوٹل مالکان کھانے کے نام پر مسافروں کو زہر کھلانے کی اجازت دونگا،COVID-19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سمجھوتہ نہیں کرونگا یہ باتیں منگل کے رو زاسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اینڈ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قانون رٹ ہرحال میں قائم رکھیں گیاس سے قبل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سیدغیب علی شاہ نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ COVID-19کی خلاف ورزی پر نجی سکول سیل کرنے اور حفظان صحت کی خلاف ورزی، ناقص صفائی اور کھانے میں مکھیوں کے برآمدگی کے سبب پارک ہوٹل کے کچن سیل کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ پیور فوڈ ایکٹ 2011 کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی پر پارک ہوٹل کے کچن کو سیل کردیا ہے جبکہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکارکوئی میں نجی سکو ل کو سیل کردیا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ حفظان صحت کی خلاف ورزی پر کوائی کمپرو مائز نہیں کرو، اور نہ ہی کورونا وائر س ضابطہ اخلاق کی خلاف ورز ی پر خاموش رہیں گے قانون کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے اور قابل سزا جرم ہے شہریوں کو پاک صاف کھانے کی فراہمی ہوٹل مالکان کی زمہ داری ہے پارک ہوٹل کا نام نامی گرامی ہوٹلوں میں شمار ہوتا ہے مالکان کو اپنے کچن پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے صرف پیسوں کا حصول مقصد نہیں ہونا چاہیے، کچن کو سیل کرنے کا مقصد عوام کو اور مسافروں کو ناقص کھانے سے بچانا ہے بعد ازاں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید غیب علی شاہ نے شہریوں کے شکایت پر اچانک پارک ہوٹل کے کچن کا چھاپہ مار جہاں پر کچن کی ابتر صورتحال، غیر معیاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی،ناقص صفائی اور صالن میں مکھیوں کے برآمدگی پر کچن کو غیر معینہ مدت تک سیل کردیا، علاوہ ازیں ایک اور کاروائی میں انہوں نے کورونا وائر س SOPs کی خلاف ورزی پر سکارکوئی میں نجی سکول کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے سیل کردیا، ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ حفظا صحت کی خلاف ورزی اور کورونا وائرس کے تدارک کیلئے جاری ضابطہ اخلا ق پر عملدرآمد نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ عوام النا س کو مضر صحت اشیائے خورد نوش، اور کورونا وائرس SOPsکی خلاف ورزیوں سے بچایا جاسکے ترجمان نے کہا کہ پیور فوڈ ایکٹ اور کورونا وائرس SOPs پر ہرحال میں عملدرآمد کریں گے تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے۔