پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو مسترد کرتے ہیں,سینیٹر روبینہ خالد

Spread the love

آمرانہ طرز عمل سے ثابت ہوا کہ یہ ظالموں بے احساسوں اور نااہلوں کی حکومت ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی پی پی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد) پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے پٹرول کے معاملے بھی آٹا چینی چوری والی واردات دوہرائی گئی عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے آمرانہ طرز عمل سے ثابت ہوا کہ یہ ظالموں، بے احساسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے سینیٹر روبینہ خالد نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کورونا کی دلدل میں دھنسی بے چاری قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کا بم پھینک دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہیں،مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں