جہلم(چوہدری دانیال عابد +قیصرامجد مغل)جہلم ڈاکٹر چوہدری طارق محمود کے صاحبزادے سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود کے بھتیجے چوہدری یاسر علی ثاقب گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب جلالپور شریف میں ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود کے بھتیجے، ڈاکٹر طارق محمود کے صاحبزادے چوہدری یاسر علی ثاقب کی شادی گزشتہ روز انجام پائی جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب جلالپور شریف میں منعقد کی گئی دعوت ولیمہ میں علاقہ کی سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، صحافی، سیاسی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی، مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر طارق محمود، چوہدری عابد محمود، چوہدری دانیال عابد، نقاش مظہر، واحد ملک، چوہدری یاسر علی ثاقب، چوہدری محمد نواز، خالد امجد، ملک وسیم عباس، ملک ندیم عباس، ملک عاصم وسیم، ملک قاسم وسیم، ملک بلال حسن، ملک افضال حسن، نعمان حسن، ملک فیضان حسن، ملک رضوان حسن، ملک عرفان حسین، ملک اعظم حسین، قیصر امجد مغل نے کیا، آنے والے معزز مہمانوں کا تقریب میں آنے پر د ل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
