پاکستان ریفارم پارٹی کا پٹرول کی قیمت 50 روپے لٹر کرنے کا مطالبہ

Spread the love

لاہور (نیوز رپورٹر) پی آر پی نے پٹرول کی قیمت 50روپے لٹر کرنے کا مطالبہ کردیا، ظفر اقبال گل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دیا جائے پی آر پی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بلوں کو ایک تہائی کم کیا جاسکتا ہے بحران کی آڑ میں  عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے حکومت وہ اجلاس بھی ورچول کرنے کی کوشش کرے گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر اجلاس بلایا جائے۔ظفر اقبال نےکہا حکومت ریلیف اور ٹائیگر فورس کی آڑ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو نواز رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں