ہفتے کو پہلا روزہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم رمضان المبارک کا چاند کل نظر آنے کا امکان نہیں،ہفتے کو پہلا روزہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں جس کے باعث پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق ملک کے 80 فیصد علاقوں میں کل مطلع صاف ہوگا،محکمہ موسمیات کے زرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عمر کم ہوگی جبکہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کیلئے چاند کی کم ازکم عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔بتایاگیا کہ کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے 15 منٹ تک ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں