جیکب آباد(نامہ نگار)عوامی تحریک کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری مہران سندھی،اصغر ملک،صدام ایڈوکیٹ،آصف کھوسو اور دیگر نے اپنے پریس بیان میں لاڑکانہ ڈویژن میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ دار لاڑکانہ ڈویژن کی انتظامیہ اور محکمہ صحت ہے جس کی غیر سنجیدہ پالیسیوں،ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور اور دیگر علاقوں میں کورونا پھیل چکا ہے انہوں نے کہا کہ کشمور،تنگوانی،کندھ کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات کی کمی ہے اور قائم کئے گئے آئسولیشن وارڈ میں طبی سہولیات،صفائی،گرمی سے بچاؤ اور حفاطتی سامان کے ساتھ موجود ڈاکٹر اور طبی عملے کی قلت ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ڈویژن میں بے روزگار ہونے والے مزدور اور غریبوں کو راشن دینے کے بجائے حکومتی پارٹی کے سربراہ کے دوستوں اور عزیزو اقارب میں تقسیم کیا جا رہا ہے عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کندھ کوٹ،کشمور،تنگوانی،ٹل،شکارپور،گڑھی یاسین،خانپوراور دیگر علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبا کرتے ہوئے تبلیغی جماعتوں کے گروپس کے افراد کا سختی سے کورونا ٹیسٹ کرواکر فوری طور پر انہیں اپنے علاقوں کی طرف بھیجا جائے۔
