پانچ سالہ علینہ عرف عائشہ گمشدگی کے بعد اپنے والدین کو مل گئی۔صفدر باغی

Spread the love

معصوم پانچ سالہ علینہ عرف عائشہ کیسنر کی مرض میں مبتلا ہے عوام سے امدد کی اپیل ہے۔صوبائی ترجمان

پشاور(چیف اکرام الدین) مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ شکر الحمد اللہ جو بچی دو روز قبل لاپتہ تھی وہ آپ سب بھائیوں بہنوں دوست احباب کی دعاؤں کی بدولت معصوم علینہ عرف عائشہ پانچ سالہ کی مریضہ باخیر و عافیت سے آج رات کو اپنے فیملی کو مل گئی صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے دوست احباب اور دیگر کی خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور علینہ عرف عائشہ کے والد کو بچی سپرد کردی اور انکے والد عبدالرحمن کسمٹیکس شاپ پر سیلز مین ہیں جن کا موجودہ کرونا وائرس کی وجہ سے کام روزگار بند انکی حسب توفیق مالی مدد کی اور علینہ عرف عائشہ پانچ سالہ کینسر مریضہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید امداد و مدد کی یقین دہانی کروائی تمام بھائیوں بہنوں دوست احباب بالخصوص صحافی حضرات کا مشکور ہوں جنہوں نے اس بچی کی گمشدگی کیلئے سوشل میڈیا اور میڈیا گروپ میں ڈھونڈھنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اللّٰہ رب العالمین آپ تمام کو جزائے خیر اور اپنی فیملی اولاد کی خوشیاں نصیب عطا فرمائے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دنیا میں ابھی بھی اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے سب نے اپنی محبت خلوص دل سے اس بچی کی تلاش میں دعاؤں اور جدوجہد کیں اللہ سب کو جزائے خیر دے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں