لاک ڈاؤن نے تاجر برادری کو معاشی بدحالی سے دوچار کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)لاک ڈاؤن نے تاجر برادری کو معاشی بدحالی سے دوچار کر دیا حکومت تاجروں سے مل کر ضابطے طے کر کے مخصوص اوقات میں کارروبار کرنے کی اجازت دے تاجر برادری کے ساتھ ساتھ دکانوں اور کاروبار سے متعلقہ ملازمین کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈالنا شروع کر رکھے ہیں، حکومت فوری طور پر مخصوص اوقات میں طے ہونے والے ضابطوں کے مطابق کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ان خیالات کا اظہار جہلم شہر کی معروف کارروباری شخصیت صفدر حسین سیٹھی نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حکومت کو چاہیے کہ کاروبار کی اجازت دی جائے تاجر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں