کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

Spread the love

برطانیہ کو کیٹیگری سی سے نکال کر کیٹیگری بی میں ڈال دیا گیا
قونصل جنرل طارق وزیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔

مانچسٹر ( صابرہ ناہید) کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایویایشن اتھارٹی نے نیا
سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ جس کا اطلاق 23 مارچ سے 5 اپریل تک یو گا۔ جبکہ باقی ہدایت حالات کے پیش نظر بعد میں کیا جائے گا۔ کورونا ایشن و پیز کے تحت مختلف ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ۔ کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، فیوجی، بوٹان ، کازغستان ، جاپان، نیوزی لینڈ، اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ کیٹیگری اے کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ ، کولمبیا، کینیا، برازیل، پرتگال سمیت 12ممالک شامل ہیں۔کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں ہیں ۔کیٹیگری بی کے مسافروں کو لازمی طور پر کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ اس ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہو گا۔ نیا نوٹیفکیشن 23 مارچ سے 5 اپریل 2021 تک نافذ العمل رہے گا،

برطانیہ کو کیٹیگری سی سے نکال کر کیٹیگری بی میں ڈال دیا گیا ہے ۔ جس کے تحت برٹش پاسپورٹ رکھنے والے اب ویزہ لگوا کر پاکستان جا سکیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ان پر یہ پابندی تھی کہ صرف نیکوپ یا پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستان جا سکتے تھے ۔ یاد رہے اس کا اطلاق 5 اپریل سے ہو گا۔ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ اس نرمی کامیاب ہر یہ نہ نہ سمجھا جائے کہ بغیر کسی ایمرجنسی کے سفر کرنا شروع کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں