مجھے غدار کہنے والے خود گھر ٹھیک کرنے کی بات کررہے، نوازشریف

Spread the love

لندن(عارف چودھری)۔ میری بات کو ڈان لیکس کا نام دیا گیا، وقت نے میری سچائی نظریے پر مہر ثبت کردی، میری بات مانی ہوتی توپاکستان عالمی سطح پر تنہاء اور گرے لسٹ میں نہ ہوتا،جہاں خوشحالی تھی، نالائق سلیکٹڈ کی وجہ سے آج غربت افلاس ہے۔
: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے غدار کہنے والے خود گھر ٹھیک کرنے کی بات کررہے،میری بات کو ڈان لیکس کا نام دیا گیا، وقت نے میری سچائی اور نظریے پر مہر ثبت کردی،میری بات مانی ہوتی توپاکستان عالمی سطح پر تنہاء اور گرے لسٹ میں نہ ہوتا، جہاں خوشحالی تھی، وہاں نالائق سلیکٹڈ کی وجہ سے آج غربت افلاس ہے۔
انہوں نے ویڈیولنک کے ذریعے لاہور میں یوتھ ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا ہرکارکن ہرورکر قابل تحسین ہے، آپ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو مشکل ترین وقت سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، جس طرح آپ صفیں باندھ رہے ہیں، عوام کی حکمرانی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، جیلیں کاٹ رہے ہیں، یہ ہماری تحریک جدوجہد کا سنہرا ورک بن رہا ہے ، نوجوانوں نے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا مان رکھا ، ن لیگ کا سر فخر سے بلند کررہے ہیں،میرے پاس الفاظ نہیں کس منہ سے آپ لوگوں کو شکریہ ادا کروں، میرا جی چاہتا آپ لوگوں کو گلے سے لگاؤں، آپ لوگوں کا ماتھا چوموں ، یہ ولولہ مجھے پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے، پاکستان اپنی منزل ضرور پائے گا، پاکستان کی سیاست میں نوجوان نئی بنیادوں کے معمار بنو گے، ہم پاکستان کی نئی بنیادیں رکھ رہے ہیں، ایک تاریخ ساز جدوجہد سے گزر رہے ہیں، پاکستان ایک ٹھوس نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا تھا لیکن 73سالوں کے بعد بھی پاکستان قائداعظم کی منزل کا متلاشی ہے، ہم اپنی منزل ہی تلاش نہیں کرسکے، کہ کس راستے پر جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں