لندن میں پاکستانی نوجوان کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا

Spread the love

لندن (عارف چودھری)۔ لندن میں پاکستانی نوجوان اور اُس کی والدہ پر چاکو سے حملہ، گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے پاکستانی کمیوٹی کے علاقے والتھم اسٹو میں 2 برطانوی نوجوانوں نے تیز دھار چاکو سے حملہ کر کے 18 سالہ پاکستانی حسین چودھری کو قتل کر دیا۔ واقعے میں حسین چودھری کی والدہ بھی زخمی ہو گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حسین چودھری نامی نوجوان برطانیہ میں قانون کا طالب علم تھا اور اس کے علاوہ گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے آن لائن جیکٹس بھی فروخت کرتا تھا۔ قتل کے واقعے کے وقت نوجوان اپنے گھر میں موجود تھا کہ 2 نوجوان گھر کے اندر داخل ہو گئے اور حسین چودھری سے جیکٹس دکھانے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد حسین نے جیکٹس دکھانا شروع کردیں، تاہم اِسی دوران ہی دونوں نوجوانوں نے حسین چودھری پر حملہ کر دیا، حملے میں پاکستانی نوجوان کو شدید قسم کے زخم آئے، اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا، حملے کے وقت حسین چودھری کی والدہ بھی موجود تھیں، انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے مزاحمت کی جس کی وجہ سے وہ بھی شدید زخمی ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں