پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں یوم پاکستان ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت سادگی سے منایا گیا

Spread the love

کمیونٹی اتاشی فضہ نیازی اور فرحت حیدر نے صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ اب ہماری باری ہے کہ ہم نئی نسل کو یہ پیغام دیں کہ اپنی تاریخ کو دیکھتے ہو ئے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

مانچسٹر ( صابرہ ناہید) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں یوم پاکستان کی تقریب نہایت سادگی سے منائی گئی ۔تقریب میں صرف قونصلیٹ کا عملہ شریک ہوا۔ کورونا وائرس کے باعث تمام ایس او پیز پر عمل کیا گیا۔ قونصل جنرل طارق وزیر نے پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔ کمیونٹی اتاشی جنرل فضہ نیازی اور فرحت حیدر نے صدر مملکت پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے پیغام میں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے لئے روا داری اور انسان دوست معاشرہ بنانے کی جد و جہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اقوام عالم کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے راہنماوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پوری قوم کو اتحاد ، تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ا ہونا چاہیے۔ ہمیں قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور ہمیں پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر جمہوری فلاحی ریاست میں بدلنا ہے ۔
آخر میں قونصل جنرل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی جد و جہد کو مد نظر رکھتےیو ئے اب ہماری باری ہے کہ ہم نئی نسل کو یہ پیغام دیں کہ وہ اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے آپ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور ایس و پیز پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور حسب معمول پر تکلف چائے کا انتظام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں