جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم محمد اورنگزیب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کا جیل ہذا کا ماہانہ دورہ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد منشا سندھو سپریٹنڈنٹ جیل، حسن مجتبی شاہد ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں کو جیل انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل کے کچن، ہسپتال، نو عمر وارڈ اور دیگر بارکوں کا دورہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے جیل کے اندر تیار ہونے والا کھانا چیک کیا جو کہ معیار اور مقدار میں تسلی بخش تھا۔ انہوں نے جیل کے اندر دی جانے والی سہولیات کو سراہااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔
