
اولڈھم (عارف چودھری)
برطانیہ بھر میں مقامی کونسلز کے انتخابات کا انعقاد 6 مئ 2021 کو ہونے جا رہا ہے کورونا وائرس کی وبا سے لاک ڈاؤن ہونے سے امیدوارں کو حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محدود پیمانے پر انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دی گئ ہے ۔ اولڈہم کی میٹ لاک وارڈ سے پچھلے ستر ہ (17)برسوں سے مسلسل جیت کر کونسلر منتخب ہونے والے سابق مئیر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمٰن دوبارہ جیت کے لیے پرعزم ہیں انکی انتخابی مہم کا آغاز بذریعہ وڈیو لنک ہوا جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان، میٹ لاک وارڈ کے چئیرمن ساجد حسین، سی ایل پی کے چئیرمن ڈاکٹر زاہد چوہان، کونسلرز نائلہ ابراہیم،شاہد مشتاق،یاسمین طور،شعیب اختر نے شرکت کی۔ امیدوار کونسلر عتیق الرحمٰن نے یوکے 44 نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کی وجہ لگائ گئ پابندیوں کی وجہ سے انتخابی مہم پہلے کی طرح جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز سے بذریعہ فون رابطہ کیا جائے گا انکا کہنا تھا کہ وڈیو لنک میٹنگ میں حصہ لینے والے کونسلرز رکن برطانوی پارلیمنٹ و دیگر نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی وارڈ کے لوگوں پر بھرپور اعتماد ہے کہ جسطرح وہ گزشتہ سترہ برس سے انکی حمایت کر رہے ہیں دوبارہ بھی ایسا کریں گے اور میں انکی خدمت جاری رکھوں گا۔