

سکاٹ لینڈ (چودھری عارف پندھیر) جب سے رانا عبدالستار پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے عوامی صدر منتخب ہوئے ہیں پی ٹی آئی بر طانیہ کے کارکن خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور رانا عبدالستار پورے بر طانیہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور منتخب عہدیداروں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں اور تمام گروپس کو اکٹھا کر رہے ہیں اسی سلسلے کو جاری رکھتے ھو ئے آج سکاٹ لینڈ تشریف لائے پی ٹی آئ ویسٹ سکاٹ لینڈ کے صدر علی احمد صوفی سینئر نائب صدر انس رانا عہیدیدران اور کارکنوں نے انکا پر جوش طریقے سے استقبال کیا اس موقع پر پی ٹی آئ یو کے کے صدر رانا عبدالستار نے کہا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے پورے بر طانیہ کے پی ٹی آئ کارکنوں کے لئے کھلے ہیں تمام اوورسیز پاکستانی میرے ساتھ اپنے مسائل کے حل کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے سکاٹ لینڈ پی ٹی آئ ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ سکاٹ لینڈ کے تمام ممبران نے انکا ساتھ دیا میں بھی کوشش کرونگا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرواؤں اسی سلسلے میں میر ی پاکستانی قونصل جنرل سے بھی ملاقات ہے سینئر نائب صدر ویسٹ آف سکاٹ لینڈ انس رانا نے رانا عبدالستار کے سکاٹ لینڈ آنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رانا صاحب سب پاکستانیوں کی آواز بنیں گے انکی شخصیت ایسی ہے کہ سب کے دل جیت لیتے ہیں پی ٹی آئ ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے صدر علی احمد صوفی نے رانا عبدالستار کو سکاٹ لینڈ آنے پر خوش آمدید کہا ھماری دعائیں انکے ساتھ ہیں ھم پر امید ہیں کہ یہ نا صرف پی ٹی آئ کے کارکنوں بلکہ بر طانیہ میں بسنے والے تما م پاکستانیوں کے پاکستان میں درپیش مسائل کو حل کروائیں گے نوجوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئ بر طانیہ ملک عمران خلیل جو پی ٹی آئ بر طانیہ کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں نے کہا کہ انشااللہ رانا عبدالستار کی قیادت میں بر طانیہ میں پی ٹی آئ کے کارکنوں کو عزت دینے کے ساتھ انکو یو کے اور پاکستان میں درپیش مسائل کو حل کروانے کی بھر پور کوشش کریں گے کامران ستار سینئر نائب صدر یو کے نے کہا کہ ھم سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے