اصحاب و اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ کسبی نہیں بلکہ عطائی ہے

Spread the love

اولڈہم(عارف چودھری)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ اصحاب و اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ کسبی نہیں بلکہ عطائی ہے،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی محبت کو اپنی محبت اور ان سے بغض کو اپنے بغض کا نشان قراردیا ہے ان کی شان میں معمولی سی گستاخی بھی حد درجے کی شقاوت اور بڑی بدبختی ہے۔ایک ٹی وی اینکر کے گھٹیا ریمارکس پر اپنے ردعمل میں انھوں نے کہا کہ عشق رسول اور عشق اصحاب و اہل بیت رسول بڑی نعمت ہے اور اس پر دنیا کا کوئی بھی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا،آفتاب اقبال جیسے شر انگیز عناصر کیلئے اس پاک دھرتی میں کوئی گنجائش نہیں ہے یہ اصحاب و اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کی دھرتی ہے۔عمر توحیدی نے کہاکہ تمام مسالک کو متحد ہوکر صحابہ کرام جیسی مقدس ہستیوں کے خلاف اس دریدہ دہنی پر آواز اٹھانی چاہیے۔ انھوں نے پاکستانی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ صحابہ کرام کی گستاخی کرنے پر آفتاب اقبال کو ہمیشہ کیلئے ٹی وی پر بین کیا جائے اور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں