برطانیہ میں رہنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ھمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے قونصل جنرل طارق وزیر

Spread the love

اولڈھم (عارف چودھری)۔ کورونا وبا سے پچھلے تین ماہ سے بر طانیہ میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد صحت مند سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے گریٹر مانچسٹر امیچور کرکٹ لیگ میں کھیلنے والی ٹیموں پنجاب الیون کرکٹ کلب اور مانچسٹر سٹالیین کے درمیان اولڈہم کرکٹ کلب گراؤنڈ میں دوستانہ میچ کھیلا گیا جو پنجاب الیون نے جیت لیا ۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر  کی جب سے مانچسٹر میں تعیناتی ہوئ ہے کمیونٹی کی ر ساری سرگرمیوں میں ہمیشہ موجود ہوتے ہیں آج بھی بحیثیت کھلاڑی میچ کا حصہ بنے۔ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا کہ اپنے نوجوان جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں انکی حوصلہ افزائی کے لیے ہم بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے شانہ بشانہ ساتھ کھیلیں تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور صحت مند سرگرمی کا حصہ بھی بنیں ۔ ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں کرکٹ ایک ایسی کھیل ہے کہ لوگ باہر نکلیں گے دوست احباب ایک دوسرے کو ملیں گے اور انگلش کرکٹ بورڈ کی وضع کردہ اصولوں کو اپناتے ہوئے یہ مناسب وقت ہے کہ ہم دوبارہ سے معمولات زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ کھلاڑی محمد ندیم کا کہنا تھا کہ دوبارہ کرکٹ کھیلنا شروع ہوا ہے ہم اس سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے پنجاب کرکٹ کلب کے کھلاڑی ۔ رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سیزن کا دوبارہ آغاز ہونے جا رہا ہے ہم مقابلے میں دیگر ٹیموں کے ساتھ جان لڑا کر کھیلیں گے

کرکٹ سیزن کے آغاز پر کھیل سے دلی لگاؤ رکھنے والے مختلف ٹیموں کے کھلاڑی نظم و ضبط اور سخت محنت سے اپنی جیت کے لیے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں