پاکستان میں تحریک لبیک کے جاری انتشار کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اکرام الدین

Spread the love

تحریک لبیک کی طرف سے جاری انتشار اسلامی ملک کیلئے باعث بدنامی ہے۔چیف ایگزیکٹو

اٹلی/سیسلی(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز یورپ اور روزنامہ جزبہ ٹائمز یو ایس اے کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے پاکستان میں تحریک لبیک کی طرف سے جاری انتشار کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کی طرف سے جاری انتشار اسلامی ملک کیلئے باعث بدنامی ہے انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل انتشار نہیں بلکہ بیٹھنے اور بات چیت کرنے میں ھے ایسےہی مسائل حل ہو سکتے ہے تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں تحریک لبیک کارکنان کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے ملک اور ملک کے امن و امان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ایک اسلامی ملک میں دین اسلام سے واقف لوگوں کی یہ حرکتیں ملک کی بدنامی کا باعث ہے اس وقت پاکستان میں تحریک لبیک کی طرف سے جاری انتشار پوری دنیا دیکھ رھی ہے جس پر عالمی ممالک ہنستے ہے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار اور جزبہ ٹائمز یو ایس اے اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کیا جائے اور تحریک لبیک کی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے تا کہ ملک بھر میں جاری انتشار کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ہم سب کا ایمان ہے اور پیغمبر پاک اور دین اسلام کیخلاف گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کر سکتے لیکن ایسے حالات کی وجہ سے اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کا نام بدنام ہو سکتا ہے جو قابل افسوس ہے تحریک لبیک کارکنان سے بھی مطالبہ ہے کہ احتجاج اور جلوسوں کی وجہ سے حالات خراب سے خراب تر ہو سکتے ہے اس لئے احتجاج بند کرکے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متفق و متحد ہو جائے اس وقت ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے سرکاری اداروں کو نقصان ریاست کیخلاف آواز اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نوجوانوں پر تشدد قابل افسوس و قابل مزمت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں