پرنس فلپ کی آخری رسومات کوئین کے آبائی قصبے ونڈزر میں ادا کر دی گئی

Spread the love

لندن عارف چودھری)

پرنس فلپ کی آخری رسومات کوئین کے آبائی قصبے ونڈزر میں ادا کر دی گئی۔ پرنس فلپ کی میت کو ان کی ڈیزائن کردہ گاڑی میں سینٹ جارج چیپل میں لایا گیا ۔ سینٹ جارج چیپل میں پرنس فلپ کی آخری رسومات میں پرنس ہیری اور ویلیم سمیت شاہی خاندان کے تیس افراد نے ہی شرکت کی ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ونڈزر کا رُخ کیا جبکہ پولیس اور آرم فورسز کی بھاری نفری بھی کیسل کے گرد گشت کرتی نظر آئی ۔

کوئین الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ کی آخری رسومات کوئین کے آبائی قصبے ونڈزر میں ادا کر دی گئی ۔ پرنس فلپ کی میت کو ان کی ڈیزائن کردہ گاڑی لیند روور کے زریعے کیسل کے سینٹ جارج چیپل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر شاہی خاندان فوجی وردی کی بجائے سوگ کا لباس پہنے نظر آیا ۔چیپل میں ہونے والی آخری رسومات میں پرنس ہیری اور ویلیم سمیت شاہی خاندان کے تیس افراد نے ہی شرکت کی ۔پرنس فلپ کی وصیت کے مطابق اس موقع پر کسی خطبے کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا ۔ کرونا کے باعث شاہی خاندان کے منع کرنے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے ونڈزر کا رُخ کیا جبکہ کیسل کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی ٹریفک کے لئے بند گیا تھا ۔ لوکل انتظامیہ کا رضاکار عملہ بھی لوگوں کی رہنمائی کرتے دیکھائی دیا ۔

پرنس فلپ کی آخری رسومات کے موقع پر آنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کی ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک عظیم انسان تھے اور فلاحی کاموں میں پیش پیش نظر آتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں