پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں ماہ رمضان کے حوالہ سے فوڈ بینک کا انعقاد

Spread the love

مانچسٹر(عارف چوہدری) 

رافعےمسرت فاؤنڈیشن،سمائیل ایڈز، گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسی ایشن،مانچسڑ پراپرٹی گروپ، مانچسٹر سٹی کونسل،زینب سٹی اڈوائس مانچسٹرکے اشتراک سے پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں ماہ رمضان کے حوالہ سے فوڈ بینک کا انعقاد کیا گیا جس میں ضرورت مند اور بے گھر افراد میں رمضان گفٹ پیکچ تقسیم کیے گئے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو سکیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت نے کہا کہ قرب الٰہی کے لیے دکھی انسانیت کی خدمت اپنا اولین فریضہ سمجھتا ہوں۔ ان کا مذید کہنا تھا ہم  میانوالی پاکستان میں رافعیہ مسرت ہسپتال قائم کر رہے ہیں جس سے فیصل آباد چنیوٹ اور گرد ونواح کے علاقوں میں بسنے والے افراد اس سے مستفید ہو سکیں گےاسکے علاؤہ پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں ایسے ہسپتال قائم کیے جائیں گے جس سے  پاکستان کے اندر صحت مند معاشرہ قائم ہو سکے ۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور احتجاجی مظاہروں بارے انکا کہنا تھاکہ احتجاج کرنا عوام کا جمہوری حق ہے  ہر شہری احتجاج کر سکتا ہے لیکن ریاستی اداروں پر تشدد غیر قانونی ہے جس سے ملکی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت پر ہمارا ایمان ہے ہے جو  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کامل رکھتا ہے وہی سچا مسلمان بنتا ہے ہمارے آقائے دو جہاں سارے عالم کے لیے مثال تھے اور تاقیامت رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کا گہرا رشتہ ہیے مظاہرین اور ریاست کی طرف سے ہونے والے تشدد میں جاں کی بازی ہارنے والے سبھی کلمہ گو مسلمان تھے ایسا قانون وضع ہونا چاہیے جس سے آئندہ ایسے واقعات جنم نہ لیں۔پاکستان اسلامی جمہوریہ  کے نام پر بنا تھا اسلامی ریاست ہے قانون کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ 

حاجی شہباز سرور نے کہا کہ برطانیہ میں فلاحی تنظیمیں بے گھر افراد اور مستحق افراد کو اشیائے خورد مہیا کر کے ثواب دارین حاصل کر رہی ہیں پاکستانی کمیونٹی کے افراد خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں بڑا شوق ہیں، گریٹر مانچسٹر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور بزنس مین ھارون کھٹانہ نے کہا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہوئے ملکی معیشت کا برا حال ہوا مگر مخیر حضرات نے کی مدد سے لوگوں کو واپس زندگی کی طرف لانا ہو گا اس موقع پر استاد محمد صفدر چوہدری اعجاز الحق چوہدری محمد نجیب اللہ محمد صفدر بلوچ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی اور خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں میں پرعزم رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں