برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Spread the love

لندن(عارف چودھری)
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطے میں رہیں گے جبکہ وہ اس سال کے آخر میں اُن سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کافی خراب ہوچکی ہے، بھارت میں گزشتہ 12 روز میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے اسپتالوں میں کورونا وائرس مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی سے بستروں اور آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں