اولڈھم (عارف چودھری)بر طانیہ کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت راجہ شبیر کاکڑوی کی جانب سے سینئر صحافی بیورو چیف نوائے وقت گروپ یو کے سینئر رپورٹر سی 44 نیوز پریس کلب آف پاکستان یوکے رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر کے اعزاز میں افطار پارٹی دی – دیگر افراد میں بالی ووڈ ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو راجہ حاجی کبیر -کاکڑوی موبائل گروپ کے چئیرمین راجہ ظہیر کاکڑوی -جانی گرل ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو شاہد رفیق بھی شامل تھے -اس موقع پر راجہ شبیر کاکڑوی نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے نعمت ہے -رمضان الکریم کے با برکت مہینہ میں مسجدوں اور گھروں میں ایک خاص قسم کا دینی ماحول ہوتا ہے ھم چودھری عارف اور دوسرے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ھماری دعوت افطاری کے لئے کاکڑوی ہاؤس تشریف لائے سینئر صحافی چودھری عارف نے کہا کہ راجہ شبیر کاکڑوی ھمیشہ رمضان میں تمام دوستوں کو افطار ڈنر کے لئے بلاتے ہیں ھم انکے شکر گزار ہیں آخر میں حاجی راجہ کبیر نے دنیا بھر کے مسلمانو ں کے لئے دعا کروائ
