قادیانی مذہب ایک فتنہ و فساد کا نام ہیں۔پیر سید سجاد بادشاہ

Spread the love

تمام عاشقان ختم نبوت اس حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔سینئر نائب صدر ٹاون ٹو

پشاور(چیف اکرام الدین) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ٹاون ٹو پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ قادیانی مذہب ایک فتنہ اور فساد کا نام ہے انہوں نے کہا کہ کہ اگر آج قادیانی مذہب مان لیا جائے تو کل انکی وہ تمام تمنائیں اور مرادیں بھی پوری کی جائیں گی جن کی قادیانیوں کیلئے آئین میں اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئین میں قادیانی اپنی عبادت گاہ نہیں بنا سکتے، آذان نہیں دے سکتے،اپنے مذہب کا پرچار نہیں کر سکتے اور اپنے مذہب کی کھلے عام دعوت نہیں دے سکتے تو جب مذہب مان لیا جائے گا تو اس سب کچھ کی اجازت مل جائے گی اور قانون اور آئین میں ترمیم ہو جائے گی عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر نائب صدر ٹاون ٹو پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام عاشقان ختم نبوت اس حکومتی فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے دشمن بنوت کا تعاقب جاری رکھیں گے اور انہیں لگام ڈالے رکھیں گے پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ نے مزید کہا کہ جان تو جا سکتی ہے مگر محمد الرسول اللہ کی عزت و ناموس پر ایک آنچ بھی نہیں انے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں