حکومت پنجاب نے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی مرتب

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم حکومت پنجاب نے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی،نئے ڈی سیز کو تعینات کرنے کیلئے ہنگامی بنیادیوں پر کام شروع،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے متعدد اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے اور نئے ڈپٹی کمشنرز تعینات کرنے کیلئے افسران کو شارٹ لسٹ کر لیا، انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری کا نام بھی شارٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز کا نام بھی ڈپٹی کمشنر کی فہرست میں شامل کرکے غور کیا جا رہاہے۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو کسی بڑے ضلع کاڈپٹی کمشنر تعینات کرنے بارے غور کیا جارہا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں تعینات ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں