آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.93 ہے۔

اس وقت جہلم میں 30 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 92703 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2350 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج مزید 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے۔ اب تک کل 2251 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 31542 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 869 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.79 ہے۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اب تک 2674 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 54631 تیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں