جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے2کس زیر تفتیش مقدمہ کے ملزمان سے 2عدد پسٹل30بور معہ روندز،تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2کس ملزمان سے 2عددپسٹل30بور معہ روندز،تھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے3کس ملزمان سے1عددپسٹل30بور معہ روندز اور82لیٹر شراب،تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے 3کس ملزمان سے 2کلو380گرام چرس اور7لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔10ملزمان گرفتار5عددپسٹل30بور معہ روندز،2کلو380گرام چرس اور 89لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں