عدالت نے دو کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو تین سال قید کی سزا سنادی

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) عدالت نے دو کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو تین سال قید کی سزا سنادی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظہور احمد ھکڑو کی عدالت میں بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر کے رہائشی ملزم مہر اللہ رند کو دو کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور 15 ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ صدر پولیس نے 28 ستمبر 2020 کو جیلانی ٹاؤں کے قریب ملزم مہر اللہ رند کو دو کلو چرس کے ساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں