کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی پر وزیراعظم پاکستان کا نوٹس قابل ستائش ہے ، سفینہ خان

Spread the love

چوہدری زاہد حیات
معروف تجزیہ کار محترمہ سفینہ خان نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ‏کے پی کے کے بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ دیکھنے بعد وزیراعظم عمران خان کا اپنے ووٹرز کے لئے پیغام کہ ہم اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سیکھیں گے بہت زیادہ پیغام ہے جہاں عمران خان صاحب انٹرنیشنل معاملات میں امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے سامنے اچھے لیڈر بن کر ابھرے ہیں اب انھیں کچھ وقت پاکستان کی سیاست اور عوام کو بھی دینا ہو گا انکے دکھ درد کو کم کرنے کے لئے مہنگائی ہر قابو پانا ہو گا ۔ کیونکہ جنرنل الیکشن کی آمد آمد ہے ۔ اور عوام ووٹ ڈالتے وقت صرف روٹی ، گیس اور بجلی کپڑے کی قیمتوں کو دیکھ کر ہی ووٹ ڈالتی ہے۔ ناممکن نہی ہے کپتان چاہے تو کر سکتا ہے ۔ سفینہ خان نے کہا کہ انشاللہ پاکستان تحریک انصاف بہت جلد بحرانوں سے نکل آئے گی اور پاکستان عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں