جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اینٹی نارکوٹکس پولیس کا چھاپہ، درجہ چہارم کا اہلکار منشیات سمیت گرفتار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اینٹی نارکوٹکس پولیس کا چھاپہ، درجہ چہارم کا اہلکار منشیات سمیت گرفتار، اینٹی نارکوٹکس پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، محکمہ صحت نے اہلکار کو معطل کر دیا، تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بطور نائب قاصد خدمات سرانجام دینے والے اہلکار تاشفین خالدولد خالد مشتاق سکنہ مشین محلہ نمبر 2 کو منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اینٹی نارکورٹکس فورس کی کارروائی کے فوراً بعد نائب قاصد تاشفین خالد کی معطلی کے تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو سول ہسپتال جہلم کے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے چاہیے نشے کے عادی ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنا چاہیے تاکہ پڑھے لکھے صحت مند نوجوان اپنے والدین کی کفالت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں