جہلم گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہر و ملحقہ علاقوں میں گیس کی گھنٹوں بندش کا سلسلہ جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہر و ملحقہ علاقوں میں گیس کی گھنٹوں بندش کا سلسلہ جاری،علی الصبح سے رات گئے تک متعدد علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث خواتین کو کھانا پکانے میں سخت مشکلات کا سامنا، سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین سمیت طلباء و طالبات بھوکے پیٹ سکولوں و کالجوں میں جانے پر مجبور، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے، جس کیوجہ سے صارفین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، یہ امر قابل زکر ہے کہ سوئی گیس کی پائپ لائن ہرن پور سے آنے کی بجائے فیصل آباد سے براستہ گوجرانوالہ، سرائے عالمگیر آرہی ہے، اور جہلم اس کنکشن پر آخری اسٹیشن ہے جس کیوجہ سے گیس پریشر نہ ہونے اور غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم کے شہریوں کو ہرن پور کے مقام سے سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں