جہلم اکا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونڈا کمپنی کے تعاون سے ہونڈا ایکسپریس کرکٹ کپ کا انعقاد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار) ضلعی انتظامیہ جہلم اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلوں کے فروغ کے لیے چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونڈا کمپنی کے تعاون سے ہونڈا ایکسپریس کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ قاسم تھے، اس کے علاؤہ تحصیل سپورٹس آفیسر طارق، ہوندا کمپنی کے نمائندگان اور شہریوں نے شرکت کی۔ کرکٹ کپ میں پہلے یونین کونسل کی سطح پر ٹرائل میچز کروائے گئے اور تحصیل کی سطح پر ایک کرکٹ ٹیم بنائی گئی، پہلے راؤنڈ میں سوہاوہ اور دینہ کی کرکٹ ٹیم کا میچ منعقد ہوا جس میں دینہ کی ٹیم نے فتح حاصل کر کہ فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ دوسرا میچ جہلم اور پنڈدادنخان کی ٹیم میں کروایا گیا جس میں جہلم کی ٹیم فتح یاب ہوئی، میچ کے اختتام پر شہریوں میں 100 سے زائد شرٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ کرکٹ کپ کا فائنل میچ کل منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ ہوں گے۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ 20 سال کہ بعد اس طرح کا ایونٹ منعقد ہوا ہے اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں