جہلم ماں نے اپنے ہاتھوں سے سے اپنے 3 بچوں کےگلے کاٹ دیےٴ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ ہرن پور میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے اپنے ہاتھوں سے اپناگلشن اجاڑ دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ ہرنپور میں انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سگی ماں نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کراپنی 3 بچیوں کے گلے کاٹ کر اپنے آپ کو بھی زخمی کردیا،زخمی خاتون اور قتل ہونے والی بچیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا،یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیاحادثے کے نتیجے میں یاسمین زوجہ فیاض رسول عمر تقریباً 35 سال شدید زخمی ہوئیں جبکہ جاں بحق ہونے والی بچیوں میں زویہ رانی عمر تقریباً 4 سال،جنت فاطمہ عمرتقریباً 3 سال،فائزہ عمرتقریباً 2 سال ہے، ریسکیو 1122 نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بروقت رسپانس کیا۔ زخمی خاتون اور جاں بحق ہونے والی بچیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاذ کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں