ماں کےہاتھوں‌قتل ہونے والے تینوں‌ بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم 2022 کا سورج طلوع ہوتے ہی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ ہرن پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا،بھوک،افلاس،غربت،تنگ دستی و بے روز گاری کے باعث خاوند کے ساتھ جھگڑا، ماں نے اپنی 3 معصوم بیٹیوں کے گلے پر چھری چلا کر قتل کر دیا خاتون نے خود کشی کرنے کے لئے اپنے آپ کو بھی زخمی کر لیا اور گھر کو آگ لگا دی، واقع کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم،جاں بحق ہونے والی تینوں بچیوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ہرن پور کے رہائشی فیض رسول کی35سالہ بیوی یاسمین نے غربت سے تنگ آکر اور گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی 3 معصوم بیٹیوں 6 سالہ زویا رانی،1 سالہ فائزہ اور 4 سالہ جنت فاطمہ کے گلوں پر چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار تھا، بعدازاں مقتولہ نے خود کشی کی کوشش کی اور زخمی ہو گئی واقع کی اطلاع پر مقتول بچیوں کے والد فیض رسول پربے ہوش ہوگیا، جبکہ مقتولہ کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا، دوسری جانب قتل ہونے والی تینوں بچیوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہرن پور میں ادا کر دی گئی جبکہ فیض رسول کی والدہ کی مدعیت میں مقتولہ یاسمین کے خلاف زیر دفعہ 302،325 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذلفی)جہلم چیف کوآرڈینیٹر چوہدری فراز حسین نے گزشتہ روزہرن پور میں 3 بچیوں کے قتل پر لواحقین سے اس اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کے بھائی چیف کوآرڈینٹر حلقہ پی پی 26 چوہدری فراز حسین نے گزشتہ روز ہرن پور میں والدہ کے ہاتھوں قتل ہونے والی بچیوں کے والد اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدری اور رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہماری دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ بچیوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں