جہلم ضلع بھر میں 20 جنوری سے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا جا رہا ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ضلع بھر میں 20 جنوری سے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ضلع جہلم کے تمام مستقل رہائشی خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ تمام شہری اپنے نکاح/ زوجیت، بچوں کی پیدائش اور خاندان کے فوت شدگان سے متعلق تمام کوائف کا جلد از جلد ریکارڈ میں درست اندراج کروائیں تاکہ تمام اہلیان جہلم کو اس سہولت سے فیض یاب ہوسکیں۔ مزید معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 09009۔0800 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں