جہلم چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری محمود عارف کی قیادت میں ممبران کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری محمود عارف کی قیادت میں ممبران کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات، مصالحتی کمیٹی کے ممبران نے ڈی پی او جہلم کو ماہانہ کارکردگی پیش کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری محمد عارف کی زیر قیادت ممبران جن میں ظہورعالم بٹ، طارق دول شامل تھے نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر چوہدری محمد عارف نے ڈی پی او جہلم کو 1 ماہ کی کارکردگی پیش کی، چوہدری محمد عارف بطور چیئرمین مصالحتی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر گھریلو لڑائی جھگڑے اور دیگر معاملات پنچائیت کی شکل میں حل کروا رہے ہیں، چوہدری محمد عارف کے اس کردار سے پولیس اور عدالتوں میں کیسسز میں غیر معمولی کمی واقع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسر رانا طاہر الرحمن نے مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بقاء انصاف کے نظام پرقائم ہے، ہم نے ہر سطح پرمیرٹ اور انصاف کی بالادستی قائم کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کے قیام کا مقصد لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل جن میں خاندانی رنجش، لڑائی جھگڑے، لین دین اور سول نوعیت کے تنازعات شامل ہیں، ایسے تمام مسائل مصالحت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں۔ مصالحتی کمیٹی کو چاہیے کہ لوگوں کے مسائل انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ پولیس سے بھی کام کا بوجھ کم ہو سکے اور پولیس جرائم کے خاتمہ کے لئے مزید موثر طریقے سے کام کر سکے۔ عوام الناس بھی قانونی پچیدگیوں اور قانونی اخراجات سے بچ سکیں گے۔ مصالحتی کمیٹی کے ممبران نے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز سے ڈی پی اوجہلم کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں