جہلم محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی صفر سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت دھڑلے سے جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی صفر، شہر کے گنجان آباد اور مضافاتی علاقوں کے گلی محلوں میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت دھڑلے سے جاری، گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، آئے روز گیس سلنڈروں کی دکانوں پر حادثات شہری خوفزدہ، شہریوں نے ایل پی جی کے کارروبار کو شہر سے باہر ویران جگہوں پر منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی عدم توجہی کے باعث شہر کے مصروف ترین بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت کا خوفناک کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے جاری اس خطرناک کاربار کے نتیجے میں آئے روز گیس سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے شہریوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔ سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے مقامی رہائش پذیر لوگوں میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑے حادثے سے جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ لاحق ہے اس صورتحال پر شہریوں نے کمشنرراولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، ڈی او سول ڈیفنس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے کارروبار کو ویران علاقوں یا شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر معمولاتِ زندگی جاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں